ن لیگی اہم رہنماء کی عدالت طلبی

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بہاء الدين زکريا يونيورسٹی لاہور کيمپس کے طلبہ کو ڈگرياں دينے کے معاملے پر مشير ہائر ايجوکيشن زعيم قادری کو طلب کرليا۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی، سیکریٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن نے لاہور سے ملتان کیمپس جانے والے طلباء کی لسٹ عدالت میں پیش کردی۔

Zaeem Qadri Lhr Pkg 28-10

عدالت کا کہنا تھا کہ حکومت اور یونیورسٹی کے تنازع میں نقصان طلباء کا ہو رہا ہے۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتايا کہ 23 جنوری کو کلاسز شروع ہورہی ہیں ليکن انتظاميہ خاموش ہے، جو طلبا ملتان نہیں جانا چاہتے انہیں این او سی جاری کیا جائے۔

عدالت نے کيس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے مشیر ہائر ایجوکیشن زعيم قادری کو طلب کرليا۔ سماء

PUNJAB

STUDENTS

Higher Education Commission

Zaeem Qadri

BZU

Tabool ads will show in this div