بڑاملک سی پیک میں شامل ہونے کیلئے تیار
اسلام آباد:دنیا کے بڑے ممالک کے خواب بھی پاکستان اور چین کے گیم چینجر منصوبے سے جڑ گئے۔ برطانیہ نے بھی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی۔ ہائی کمشنر تھومس ڈریو کہتے ہیں برطانیہ سی پیک کا حصہ بننے کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوکا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کے لیے باعث خوشی ہو گا۔ منصوبے میں شامل ہونے کے لیے پیشکش موجود ہے اور برطانیہ سی پیک کاحصہ بننے کے لیے تیارہے۔
تھامس ڈریونے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانوں کی قدر کرتے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترہوئی ہے، امید ہے کہ پاکستان کی حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کر الے گی۔ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ پر مختلف تقاریب ہوں گی۔ رواں سال دونوں ممالک کےدرمیان اعلیٰ سطح کے دورے ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ہالینڈ اورازبکستان بھی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہرکرچکے ہیں۔ سماء