کراچی میں اُف اف کرتی سردی،اسکولزمیں چھٹیوں کاامکان

la-fg-pakistan-schools-20150113 کراچی : کراچی میں بڑھتی سردی نے بچوں اور بڑوں کی قلفی جما دی،جس کی وجہ سے اسکول کے بچوں کو خاص طور پر پریشانی کا سامنا ہے، جب کہ والدین بھی بچوں کو اسکول بھیجنے کو تیار نہیں،  چیئرمین پرائیوٹ اسکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ والدین کا بہت دباؤ ہے کہ آج سے چھٹی کا اعلان کردیا جائے۔ اُف ُاف سردی، ہائے سردی اور اتنی ٹھنڈ میں اسکول کیسےجائیں؟ کراچی میں جہاں  سردی سے لوگوں کے دانت بجنے لگے ہیں وہیں اسکول کے بچوں کو خاص طور پر پریشانی کا سامنا ہے۔ والدین بھی بچوں کو اسکول بھیجنے کو تیار نہیں، اسکولوں میں حاضری کا تناسب بھی کم ہے، بچوں کا ایک ہی مطالبہ ہے "چھٹیاں دو۔۔ چھٹیاں دو"۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمین شرف الزماں کہتے ہیں کہ ان پراسکول بند کرنے کیلئے بہت زیادہ دباؤ ہے، والدین کا بہت دباؤ ہے کہ آج سے چھٹی کا اعلان کردیا جائے۔ 1-5 پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ والدین کا موقف ہے کہ بچے سردی سے متاثر ہوکر بیمار ہو رہے ہیں، سخت سردی میں بچوں کو صبح صبح جانے میں شدید مشکل ہوتی ہے۔ سماء

COOL BREEZE

SNOWFALL

Privitization

dryspell

Tabool ads will show in this div