میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
میکسیکو: امریکی ریاست میکسیکو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نائٹ کلب میں میوزک فیسٹیول کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق کینیڈا، ایک کا اٹلی اور ایک کا کولمبیا سے تھا۔
اٹارنی جنرل کا کہنا ہے فائرنگ میں زیادہ تر سیکیورٹی اہلکار نشانہ بنے، حملہ آور نے بلیو پیرٹ نائٹ کلب میں داخل ہو کر فائرنگ کی، تاہم وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ سماء