سرعام فائرنگ، فوٹیج سامنے آگئی، تینوں ملزمان گرفتار
لاہور : لاہور ميں ہوائی فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے، 3 نوجوانوں کی جديد ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی فوٹيج سامنے آگئی، ایک کا تعلق حکمران جماعت کے یوتھ ونگ سے ہے، پولیس نے وزیراعلیٰ کی ہدایت کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
اپنی جان کی فکر نہ کسی کی زندگی کی پرواہ، لاہور ميں ہوائی فائرنگ کھيل بن گيا، بااثر نوجوان قانون کی سرعام دھجياں اڑانے لگے۔
نواں کوٹ کے علاقے ميں ايک ڈيرے پر جديد اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرنے والے کوئی عام شہری نہيں، ان ميں سے ايک کا تعلق حکمران جماعت کے يوتھ ونگ سے ہے۔
وزيراعلیٰ پنجاب اور لاہور پوليس کے سربراہ نے ہوائی فائرنگ کی ويڈيو کا نوٹس ليکر کارروائی کا حکم دے ديا ہے۔
پولیس نے کئی گھنٹے بعد کارروائی کرکے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سماء