مردم شماری کےفارم میں بڑی غلطی کی نشان دہی

878340-BLCENSUS_f-1430370586-255-640x480

کراچی: ملک میں مردم شماری کا آغازہونےوالاہے۔ مردم شماری کےفارم میں بڑی غلطی سامنے آگئی۔

سماء کےمطابق مردم شماری کےفارم میں پارسی، گجراتی اوربوہری کاخانہ شامل نہیں ہے۔سندھ کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اس غلطی پراظہارتشویش کیاہے۔

وزیراعلی کا کہنا تھاکہ قائداعظم بھی گجراتی تھے۔وزيراعليٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ قائداعظم کی کمیونٹی کومردم شماری میں شامل نہیں کیاجارہا ہے۔کم ازکم قائداعظم کی کمیونٹی کو تومردم شماری فارم میں شامل کریں۔

مراد علی شاہ نےکہاکہ ہم یہ چاہتےہیں کہ کوئی فردمردم شماری کي گنتی سے نہ رہ پائے۔ سماء

parsi

gujrati

bohra

bohri

Tabool ads will show in this div