اےٹی آرطیارےکاحادثہ،عملےکی قبرکشائی کافیصلہ
اسلام آباد: حویلیاں طیارہ حادثے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ طیارے کےعملے کی اراکین کی قبروں کی کشائی کا فیصلہ کیاگیاہے۔
سماء کےمطابق پمزاسپتال انتظامیہ کوقبرکشائی کیلئےوزارت کیڈکےاحکامات موصول ہوگئےہیں۔ قبرکشائی کرکے جسم کے مختلف حصوں کے نمونے لیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں قبر کشائی کے لئے باقاعدہ ضلعی انتظامیہ سے اجازت لی جائے گی۔ قبرکشائی کیلئےپمزکےڈاکٹرزکاخصوصی میڈیکل بورڈتشکیل دیاجائےگا۔یہ فیصلہ عملےکونشہ آوریازہریلی اشیاء دیےجانےکےخدشےپرکیاگیاہے۔
سات دسمبر کو طیارہ حادثےمیں پی کے661کےعملےکے5ارکان جاں بحق ہوئےتھے۔ سماء