جنوبی ایشیاکاسب سے بڑاپرچم پاکستانی سرزمین پرلہرادیا گیا

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا،یوم آزادی پر جنوبی ایشیا میں سب سے اونچا  قومی پرچم لہرانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت کی فضا میں دو سو پندرہ فٹ کی اونچائی پر لہراتا، بل کھاتا سبز ہلالی پرچم جنوبی ایشیا میں بلندی کا نیا ریکارڈ قائم کر کے اِترا رہا ہے۔ قومی پرچم کا 60فٹ لمبا،40 فٹ چوڑا یہ پھریرا خصوصی طور پر کراچی میں بنایا گیا جبکہ اس کیلئے پول ہیوی مکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا میں تیار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جنوبی ایشیا میں سب سے اونچا پرچم بھارت میں دوسو سات فٹ کی بلندی پر لہرایا گیا تھا، تاہم اب یہ اعزاز پاکستان نے اپنے نام کر لیا ہے۔ سی ڈی اے حکام کہتے ہیں آئندہ اس سے بھی زیادہ اونچائی پر قومی پرچم لہرایا جائے گا تاکہ   خطے میں سب سے اونچا یہ پرچم ہمارا ہی رہے۔ 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر 215 فٹ اونچائی پر قومی پرچم لہرا کر سی ڈی اے نے جہاں بھارت کا ریکارڈ توڑا ہے وہیں قوم کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا ہے۔ سماء

سے

war

objections

Tabool ads will show in this div