کراچی میں اگلےہفتےبارش کانیاسلسلہ شروع ہونیکی پیشگوئی
اسلام آباد : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک بھر میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا، جس سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان بھر میں مزید سرد ہوائیں چلیں گی۔
ہوشیار خبردار، سردی جلد جانے کے موڈ میں نہیں، محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر کے باسیوں کو مزید سخت موسم برداشت کرنے کیلئے خبر دار کردیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
سماء سے خصوصی گفت گو کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر محمد حنیف کا کہنا تھا کہ بارشوں کے نئے سلسلے کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ بھی پھوار پڑے گی، بارش کے باعث کراچی، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بارشوں کا موجود سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ختم ہوجائے گا۔ سماء
