سبز انقلاب کو منزل تک پہنچانے کا سفر جاری رہے گا، طاہر القادری

ویب ایڈیٹر

لاہور : ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کا کہا ہے کہ ہم پرامن جمہوری مارچ کرنے کیلئے نکلے ہیں، عمران خان سے کوئی شکوہ نہیں، سبز انقلاب کو منزل تک پہنچانے کا سفر جاری رہے گا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کنٹينرز کا ہٹنا ڈيل کی حکمت عملی کا نتيجہ نہيں، کسی مرحلے پر بھی لانگ مارچ ختم نہيں کريں گے، ہم پُرامن جمہوری مارچ کرنے کیلئے نکلے ہيں، انتظاميہ اور وزيراعلیٰ پنجاب نے ہم سے کوئی تعاون نہيں کیا۔

انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کوششوں پر مبارکباد ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ہٹ دھرمی برقرار رکھی، کارکنوں نے رکاوٹوں کو اٹھاکر پھینکا، عمران خان سے شکوہ نہیں۔

طاہر القادری کہتے ہیں کہ عمران خان بھی لاہور اور میں بھی لاہور میں تھا، خواہش تھی عمران خان اور میں اکھٹے چلتے، سبز انقلاب کو منزل تک پہنچانے کا سفر جاری رہے گا۔ سماء

جاری

western

ceasefire

spinner

Tabool ads will show in this div