اسلام آباد : چیف کمشنر الیکشن کمیشن کہنا ہے کہ الیکش کمیشن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اس پر لعنت بهیجتے ہیں، کمیشن کے ساتھ سیاست سیاست نہ کهیلیں، پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے تحریک انصاف کے وکیل کو جھاڑ پلا دی۔
پی ٹی آئی پارٹی فنڈ کیس میں تحریک انصاف نے جواب جمع کروایا، جواب میں عمران خان نے جواب میں تعصب روا رکھنے کا گلہ کیا
اور استدعا کی کہ کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چل رہا ہے، فیصلہ غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کیا جائے، جس پر چیف الیکشن کمشنر کا ،پارا آسمان کو چھونے لگا پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے بولے کہ اڑهائی سال سے کیس زیرالتوا ہے، تعصب پهیلانے کیلئے آپ خود کافی ہیں، کیا ہمارے ساتھ کهیل کهیل رہے ہیں۔
الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کمیشن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔۔ اس پر لعنت بهیجتے ہیں، الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ کمیشن کے ساتھ سیاست سیاست نہ کهیلیں۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصر بولیں کہ جس کی مرضی ہوتی ہے یہاں بولنا شروع کردیتا ہے، تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل کیلئے مزید وقت کی استدعا کی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے وکیل سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا، کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ سماء