انقلاب اور آزادی مارچ کے دوران تصادم کا خطرہ ٹل گیا

اسٹاف رپورٹ


لاہور : سیاسی قیادت کی کوششیں رنگ لائیں، انقلاب اور آزادی مارچ کے دوران تصادم کا خطرہ ٹل گیا، مارچ کے شرکاء کو زیرو پوائنٹ تک آنے کی اجازت مل گئی ہے، حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مارچ کے شرکاء کو ریڈزون میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی، مفاہمت میں ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے اہم کردار ادا کیا۔

گورنر سندھ نے بتایا کہ الطاف حسین مسئلہ کا بات چیت سے حل چاہتے تھے، ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار سے بھی بات ہوئی، وزیر اعظم نے کوئٹہ روانہ ہونے سے پہلے اس بارے میں احکامات جاری کئے۔

الطاف حسین نے سماء سے گفت گو میں بتایا کہ وہ دو رات سے نہیں سوئے، پنجاب اور سندھ کے گورنروں سے ان کا مسلسل رابطہ تھا، طاہر القادری کو سمجھایا کہ فوج مشکل جنگ لڑرہی ہے، حکومت کی مجبوریوں کو بھی سمجھا جائے، اس معاملے میں گورنر پنجاب فرشتے کا کردار ادا کیا۔ سماء

اور

کے

کا

Airport

western

georgia

Tabool ads will show in this div