آزادی و انقلاب مارچ کے شرکاء سے متعلق متضاد دعوے

ویب ایڈیٹر

لاہور : آزادی اور انقلاب مارچ کے شرکاء کی تعداد سے متعلق دعوے جاری ہیں، حکومت کہتی ہے کہ شرکاء کی تعداد 10 ہزار سے زائد نہیں جبکہ پی ٹی آئی 50 ہزار اور پی اے ٹی ایک لاکھ افراد کا دعویٰ کررہی ہیں۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ میں شریک افراد کی تعداد 7 ہزار جبکہ آزادی مارچ میں 10 ہزار سے زائد لوگ نہیں۔

وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں کہ عوام نے احتجاجی سياست کو مسترد کرديا ہے، دھرنا دينے والوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی دعوے پر جوابی دعویٰ داغ دیا، ترجمان پی اے ٹی کا کہنا ہے کہ انقلاب مارچ میں شریک افراد کی تعداد ایک لاکھ ہے، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ آزادی مارچ میں 50 ہزار سے زائد افراد موجود ہیں۔ سماء

western

newspapers

memory

Tabool ads will show in this div