ایک اورتہلکہ خیزبیان؛ٹرمپ سے سی آئی اے بھی پریشان

trump_flicker_face_yess

واشنگٹن: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اورتہلکہ خیز بیان سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بعد دیگر ممالک بھی یورپی یونین چھوڑدیں گے۔ ٹرمپ نے سی آئی اے چیف سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔ روس سے پینگیں بڑھانے والے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کو نشانے پر لے لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر اینگلا مرکل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تارکین وطن کو اجازت دینا اینگلا مرکل کی تباہ کن غلطی تھی۔

ساتھ ہی ٹرمپ نے یورپی یونین سے نکلنے پر برطانیہ کی تعریف بھی کردی اور کہا کہ مزید ممالک بھی یورپی یونین کو خیرباد کہہ دیں گے

جرمن اور برطانوی اخبارات کو انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کو بھی فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو اتحاد دہشت گردی کے خلاف ناکارہ ہوچکا ہے۔

ٹرمپ کی بے ساختہ گفتگو اور ٹوئٹر پیغامات نے امریکی خفیہ ایجنیسی سی آئی اے کو بھی پریشان کردیا ہے۔ ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر کا عہدہ سنبھالنےکےبعد ٹرمپ کو زبان قابو میں رکھنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بیس جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سماء

US president

EUROPEAN UNION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div