سی این جی اسٹیشن مالکان ناراض

CNG Closure Rejected Lhr  Pkg yasir 14-01

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/CNG-Closure-Rejected-Lhr-Pkg-yasir-14-01.mp4"][/video]

لاہور: سردی کی شدت بڑھتے ہی سوئی ناردرن نے پنجاب بھر کے سی این جی اسٹیشز کو گيس کی فراہمی مزيد تین روز کے لئے روک دی ہے، سي اين جي اسٹيشن مالکان نے فيصلے کو صنعت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

جاڑے کی انٹری نے چولہے بجھائے تو گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے سي اين جي اسٹيشنز بند کرنا پڑے اب اس پر سرکار کا حکم کہ پنجاب میں گیس اسٹیشنز مزید تین دن نہیں کھلیں گے تاہم ايسوسي ايشن نے اس حکم نامے کو ناانصافی قرار دیا ہے۔

سي اين جي ايسوسي ايشن کے سينير نائب چيرمين عرفان غورينے کہا ہے کہ پتہ نہں حکومت کيا چاہتي ہے، بڑي مشکل سے ہم صارفين کو واپس لائے ہيں، خادم اعلي اپنا کردار ادا کريں۔

دوسري طرف سوئي ناردرن نے واضح کرديا ہے کہ ان کي پہلي ترجيح گھريلو صارفين ہي ہيں، سي اين جي سيکٹر اور کھاد فيکٹريوں کو گيس کي فراہمي روکنے کے باوجود بھي سوئي ناردرن کے سسٹم ميں پچاس کروڑ مکعب فٹ کی قلت ہے، جس کي وجہ سے پنجاب ميں گھريلو صارفين بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ سماء

PUNJAB

CNG Stations Closed

all pakistan CNG association

cng closure

Tabool ads will show in this div