ن لیگ کے مشتعل کارکنوں کا عمران خان کے کنٹینیر پر شدید پتھراؤ
ویب ایڈیٹر:
گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب پر امن طریقے سے رواں دواں تھا کہ گوجرانوالہ کے مقام پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان آپے سے باہر ہوئے اور پی ٹی آئی کے کپتان کے کنٹینر پر شدید پتھراؤ کر ڈالا۔
گوجرانوالہ آمد پر مسلم لیگ ن اور اورتحریک انصاف کےکارکنان آپس میں گھتم گھتا ہوگئے، اور ن لیگ رہنما کے ڈیرے کے سامنے ایک دوسرے پر جسمانی طور پر برس پڑے۔ دونوں پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں آزادنہ ڈنڈوں اور پتھروں کا استعمال کیا گیا، جس سے تحریک انصاف کے کئی رہنما اور کارکن زخمی ہوگئے۔
کارکنان کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی اور مشہور پاپ سنگر سلمان احمد بھی شامل ہیں، جب کہ کنٹینر پر کھڑے کپتان کے کئی ہمنوا بھی پتھروں کی زد میں آکر لہو لہو ہوگئے۔
واقعہ کی نازکت اور صورت حال کو بھانپتے ہوئے پولیس فوری موقع پر پہنچی۔ سڑکوں کے دونوں جانب پی ٹی آئی اور مسلم لیگ کارکنوں نے جگہیاں سنبھال لیں۔ نہ صرف سڑکوں سے بلکہ گھروں کی چھتوں پر موجود ن لیگ کے کارکنوں اور ہمدردوں نے کنٹینر اور تحریک انصاف کے قافلے میں شامل شرکاء اور کارکنوں پر پتھروں کی بارش کردی۔ گوجرانوالہ کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔
شدید پتھراؤ اور تصادم سے تحریک انصاف کے کئی کارکنان زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امدادی کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فوری نوٹس لے لیا، شہباز شریف نے تلقین کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تحمل اوربرداشت کادامن ہاتھ سےنہ چھوڑیں، انہوں نے ن لیگ کےکارکنوں کو پُرامن رہنےکی ہدایت کردیں۔ سماء