محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

REPORT ON FUTURE FORECAST ISB PKG 14-01

کراچی : آئندہ بیس سال موسم کی تند مزاجی یونہی جاری رہے گی، موسم گرما کی بارشوں میں بیس فیصد اضافہ ہوا،موسم سرما میں چودہ فیصد کمی ہوجائے گی، زرعی تحقیقاتی ادارے ایکمپ نے رپورٹ جاری کردی۔

مستقبل میں بنجر دھرتی گندم کا سونا اگلے گی نہ کپاس کی چاندی چمکے گی، آئندہ بیس سالوں میں کپاس کے سیزن میں بارشیں 33 سے 52 فیصد جبکہ گندم کے سیزن میں 36 سے 42 فیصد کم ہوجائیں گی،ایگریکلچرل ماڈلز انٹر کمپریزن پراجیکٹ نے ریسرچ رپورٹ جاری کردی۔

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پچھلے دو سالوں میں کپاس کی فصل میں بہت کمی ہوئی ہے۔

ماہرین نے موسمی اثرات سے بچاؤ کے لیے سفارشات بھی دے دیں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے چئیرمین میریوسف بادینی نے معاملہ حکومتی سطح پراٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

چئیرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میر یوسف بادینی نے کہا ہے کہ ہم اس مسئلے کو سینٹ میں لیکر جائینگے، اس پر ڈیبیٹ بھی کرینگے تا کہ اسکا حل نکالا جا سکے۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زراعت کو مکمل طورپرمحفوظ رکھنا تو ممکن نہیں تاہم ان سفارشات پرعملدرآمد متوقع نقصان کو کم ضرور کرسکتا ہے۔ سماء

DG met

water shortage

DG Met warning

report on future

Tabool ads will show in this div