آزادی مارچ پر پتھراؤ: سماء نے مرکزی کردار پومی بٹ کو ڈھونڈ نکالا

ویب ایڈیٹر

گوجرانوالہ : سماء نے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث پومی بٹ کو ڈھونڈ نکالا، خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، الزام ثابت ہوجائے تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔

سماء سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء عمران خالد بٹ کے چھوٹے بھائی پومی بٹ کا کہنا تھا کہ اس معاملے سے کوئی تعلق نہيں، ميرے خلاف پروپيگنڈا کيا جارہا ہے، جب واقعہ پیش آیا ميں جی ٹی روڈ پر اپنے دفتر ميں تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے لیگی قیادت کیخلاف نعروں کے باعث وہاں موجود ن لیگی کارکن مشتعل ہوگئے، پہلے پتھر تحريک انصاف کے کارکنوں نے برسائے جس کے بعد تصادم ہوگیا، میں نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی بہت کوشش کی۔

پومی بٹ کا کہنا ہے کہ اس وقت ميں اپنے گھر پر موجود ہوں، کہیں فرار نہیں ہوا، ميرے خلاف سازش کی جارہی ہے، الزام ثابت ہوجائے تو ہر سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔

ذرائع کے مطابق پومی بٹ گوجرانوالہ میں مظاہرین کو مبینہ طور پر پتھراؤ پر اکساتا رہا، پومی بٹ کا تعلق ن لیگ کے دستگیر خان گروپ سے ہے اور وہ گوجرانوالہ سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے عمران خالد بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ سماء

diet

Tabool ads will show in this div