وزیراعلیٰ پنجاب کا آزادی مارچ پر پتھراؤ کرنیوالوں کی گرفتاری کا حکم

ویب ایڈیٹر

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے گوجرانوالہ میں آزادی مارچ پر پتھراؤ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا حکم دیدیا، ان کا کہنا ہے کہ کسی کو امن سے کھیلنے کی اجازت ہے نہ قانون ہاتھ میں لینے کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گوجرانوالہ میں آزادی مارچ پر حملے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پتھراؤ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، کسی کو امن سے کھیلنے کی اجازت ہے نہ قانون ہاتھ میں لینے کی، پاکستان کے نام پر اپیل ہے کہ عوام اور کارکن پُرامن رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ مخالفین کی اشتعال انگیز باتوں پر کارکن ردعمل ظاہر نہ کریں، کسی بھی صورت صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا جائے۔ سماء

tariff

diet

Tabool ads will show in this div