نوازالدین صدیقی کا معاوضہ صرف ایک روپیہ؟

haramkhor

ممبئی: بالی ووڈ کے منفرد ہیرو نواز الدین صدیقی نے اپنی نئی فلم کا معاوضہ صرف ایک روپیہ لیا۔ گینگ آف واسے پور اور دوسری فلموں میں اپنی جانداراداکاری کے باعث کم وقت میں بالی ووڈ میں نمایاں جگہ بنا لینے والے اداکارنوازالدین صدیقی نے اپنی نئی آنے والی فلم ’’حرام خور‘‘ کا معاوضہ صرف ایک روپیہ وصول کیا ہے۔ بڑی بات یہ ہے کہ نواز الدین صدیقی ایک فلم کا معاوضہ 5 سے 6 کروڑ روپے تک لیتے ہیں۔

فلم ’’حرام خور‘‘ میں اتنا کم معاوضہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے نوازالدین کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی کم بجٹ کی فلم ہے لیکن اچھا اسکرپٹ ہونے کی وجہ سے شائقین اسے دیکھنے سینما کا رخ ضرور کریں گے۔

haramkhor1

نوازالدین نے فلم میں ایک چھوٹے سے گاؤں کےاستاد کا کردار نبھایا ہے جسے اپنی جواں سال شاگرد سے پیار ہوجاتا ہے۔ فلم کا مرکزی خیال استاد اور 14 سالہ طالبہ کے پیار کے گرد گھومتاہے۔

فلم کے شریک پروڈیوسر گنیت مونگا کے مطابق نوازالدین صدیقی کو فلم کا اسکرپٹ اچھا لگا، ان سمیت تمام اداکاروں نے ضروریات کو سمجھتے ہوئے فلم میں بغیر کوئی معاوضہ لیے کام کیا ہے۔ نواز الدین نے ایک روپیہ بطور ٹوکن منی لیا اور ان کی محبت کے باعث یہ فلم مکمل ہوسکی۔ سماء

Bollywood actor

Nawazuddin Siddiqui

one rupee

Tabool ads will show in this div