شہباز شریف کی ہدایت پر 3 بار آزادی مارچ پر پتھراؤ کیا گیا، جہانگیر ترین
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ پر امن مارچ کو پُرتشدد بنانے کی کوشش اشتعال انگیزی ہے، شہباز شریف کی ہدایت پر 3 بار شرکاء پر پتھراؤ کیا گیا، لاہور میں گلو بٹ بھیجنے والوں نے گوجرانوالہ میں پومی بٹ بھیجا، واقعے میں ملوث پومی بٹ کی تصویریں ثبوت کے طور پر موجود ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے گوجرانوالہ واقعے کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف خاندان ملک میں دہشت گردی پھیلارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 3 بار پتھراؤ کیا گیا، پُرامن مارچ کو پُرتشدد بنانے کی کوشش اشتعال انگیزی اور غلط ہے، ہماری کوشش ہے کہ اشتعال میں نہ آئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث پومی بٹ کی تصويريں ثبوت کے طور پر موجود ہيں، لاہور ميں گلو بٹ بھیجنے والوں نے گوجرانوالہ ميں پومی بٹ کو بھيجا، اسلام آباد آنے کے تمام راستے ابھی تک بلاک ہيں، ہمارا مطالبہ ہے کہ ہائيکورٹ کے احکامات کے بعد فوری کنٹينرز ہٹائيں۔
جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ ہميں اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کا پورا حق ملنا چاہئے، تحريک انصاف کے تمام ورکرز کی منزل اسلام آباد ہے۔ سماء