آرمی چیف کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر فورسز کی تعریف

ویب ایڈیٹر

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں ایئر بیسز پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کاروں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، ان کے عزائم خاک میں ملادیں گے، تخریب کاروں کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک میں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، قوم کا تعاون حاصل ہے، انشاء اللہ پاک سرزمین سے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ ایئر بیسز پر حملے ناکام بنادیئے گئے، فورسز کارروائیوں میں 11 دہشت ہلاک اور 3 گرفتار کئے، سمنگلی ایئربیس کے باہر 5 دہشتگرد ہلاک اور 3 پکڑے گئے جبکہ 6 دہشت گردوں کو خالد ایوی ایشن س کے باہر ہلاک کیا گیا، ایئر بیسز سمیت تمام اہم مقامات محفوظ ہیں۔ سماء 

چیف

Tahir-ul-Qadri

KESC

آرمی

pipeline

battles

Tabool ads will show in this div