دل تھام لیں؛بارش رکنے والی نہیں

rainandsnow

اسلام آباد: جاڑے کی نئی لہرکے بعد بارشوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔ لاہور سمیت بالائی پنجاب اور پختونخوا ميں بارش کا نیا سلسلہ کل سےشروع ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے اکثرعلاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔ سندھ میں آج  چند مقامات پر مزید بارشیں ہوں گی جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ ڈی جی میٹ نے کراچی میں ساراد دن بارش جاری رہنے کے ساتھ ساتھ سردی میں اضافے کی نوید بھی سنادی۔ کراچی میں چالیس ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ درجہ حرارت8ڈگری تک پہنچ گیا۔ ڈی جی میٹ کے مطابق کراچی میں بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق جبکہ لاہورسميت بالائي پنجاب اور پختون خوا ميں بارش کا نیا سلسلہ کل سےشروع ہونے کا امکان ہے جو بدھ تک جاری رہ سکتاہے۔ بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرف باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Islamabad-rain-one

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں کھل کر بارشیں ہوئیں۔ سب سے زیادہ بارش مسرور بیس کراچی میں اکتالیس جبکہ پی اے ایف فیصل ستائیس،نارتھ ناظم آباد  پچیس ،  نارتھ کراچی تئیس اور ائرپورٹ کے علاقے میں تیرہ ملی میٹر بارش ہوئی۔

ژوب میں دو اور کوئٹہ میں ایک انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں آج سے اتوار، سندھ میں آج  ہفتہ کے روز جبکہ اسلام آباد، بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ کے دوران بارش ہو گی۔ جنوبی پنجاب میں ہفتہ اور اتوار، خیبر پختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں ہفتہ سے بدھ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ سماء

DG met

MET OFFICE

weather overall

Tabool ads will show in this div