آزادی مارچ پر پتھراؤ، مرکزی کردار پومی بٹ نے گرفتاری دیدی

ویب ایڈیٹر

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کے مرکزی کردار پومی بٹ نے گرفتاری دیدی، پولیس نے دیگر 9 افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔

پومی بٹ اپنے بھائی عمران خالد بٹ کے ہمراہ تھانہ سبزی منڈی پہنچے، آزادی مارچ پر پتھراؤ کے الزام میں پومی بٹ نے ن لیگ کے 9  کارکنوں سمیت گرفتاری دیدی۔

واضح رہے کہ انہوں نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں، اس معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف پروپیگنڈا اور سازش کی جارہی ہے، معاملے کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہوں۔ سماء

tariff

Tabool ads will show in this div