خورشید شاہ کا آزادی مارچ پر پتھراؤ کے واقعے پر اظہار مذمت

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے عمران خان کے قافلے پر پتھراؤ کی شدید مذمت کی اور نون لیگ کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا کو جاری بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جلسے جلوسوں پر پتھراؤ کی روایت نہیں ہونی چاہئے، پتھراؤ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

قائد حزب اختلاف نے نون لیگ کی قیادت سے کہا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کریں کیونکہ ایسے مواقع پر شرپسند فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ کی اجازت دیکر بہت اچھا اقدام کیا، اجازت نہ دینے سے تصادم کا خطرہ ہوسکتا تھا، جو اب ٹل گیا، میرے خیال میں وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے اور وہ بھی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے کی حمایت نہیں کرسکتے۔ سماء

hate

militias

diet

Tabool ads will show in this div