پانی ذخیرہ کرنیوالی پہاڑی توڑنے پر جوڈیشل کمیشن برہم
کراچی : کراچی ميں پانی بحران پر قائم کميشن نے پہلا دورہ منگھو پير کا کيا، کمیشن نے ذخيرہ آب کی پہاڑی توڑنے پر سخت برہمی کا اظہار کيا اور معاملے کی تحقيقات کیلئے ڈپٹی کمشنر غربی سميت پوليس حکام کو کل طلب کرليا ہے۔
کراچی ميں پانی بحران پر قائم کميشن نے پہلا دورہ کیا، منگھو پير ميں ذخيرہ آب کی پہاڑی کس نے توڑی؟، جوڈيشل کميشن برہم ہوگیا، معاملے کی تحقيقات کيلئے ڈی سی غربی اور پولیس حکام کو کل طلب کرلیا گیا۔
کمیشن کے سربراہ جسٹس اقبال کلہوڑو کا کہنا ہے کہ جس پہاڑی پر پانی کا ذخیرہ ہے اسے توڑا جارہے، پہاڑی کو ختم کر دیا گیا تو بڑا نقصان ہوگا، پہاڑی توڑنے کا کام فوری روکا جائے۔
کمیشن نے ڈی آئی جی ویسٹ، ڈپٹی کمشنر غربی، ایس ایس پی کو کل 10 بجے طلب کرلیا۔
وکیل واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ منگھو پیر میں پتھر اور ریت نکالنے والی مافیا سرگرم ہے، مافیا کو روکا نہیں گیا تو غربی کا پورا علاقہ رہنے کے قابل نہیں ہوگا۔
جوڈیشل کمیشن کراچی سکھر، گھوٹکی، شکار پور، لاڑکانہ، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر شہروں کی ساحلی پٹی کا دورہ کرے گا، سپریم کورٹ کے حکم پر جوڈیشل کمیشن ساحلی پٹی کی آبادی کو پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا جائزہ لے گا، ساحلی پٹی کو سپلائی کئے جانیوالے پانی کے نمونے بھی حاصل کئے جائیں گے۔
سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا تھا۔ سماء