وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے، عمران خان

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : عمران خان کہتے ہیں کہ چھوٹے مغل اعظم (شہباز شریف) پر ایف آئی آر کٹنے والی ہے، نواز شریف ضمیروں کے سوداگر ہیں لیکن ہم بکنے والے نہیں، وزیراعظم کے استعفیٰ کے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گے، اپنے مطالبات کل سب کے سامنے پیش کریں گے، عمران خان وزیراعظم بنا تو اپنی قوم سے کبھی جھوٹ نہیں بولے گا، تھانیدار گلو بٹوں کو نہیں پالیں گے۔

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ بارش اور نیند سے مقابلہ کوئی مشکل نہیں، اللہ نے بارش ہمیں آزمانے کیلئے بھیجی، جو کہتے ہیں میں کارکنوں کو چھوڑ کر چلا گیا دیکھ لیں میں یہیں ہوں، مطالبات کی منظوری تک اب یہاں سے جانے والا نہیں، ایک بھی مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کل اپنے مطالبات سب کے سامنے پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم ایک ادارے کو سالانہ 350 کروڑ روپے عطیہ کرتی ہے اسے بھیک مانگنے کی کیا ضرورت؟، قوم ہمیشہ سے بہادر اور حکمران بزدل تھے، چھوٹے بادشاہ پر ایف آئی آر کٹنے والی ہے، آزادی مارچ نے پہلی وکٹ گرادی، مبارک ہو، دھاندلی سامنےآئے تو بڑے مغل اعظم کو مستقبل تاریک نظر آئے گا، وقت آگیا اب عوام کا فیصلہ ہوگا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف سے ڈیل مجھے کیا دے گی؟، وہ ہر آدمی کے ضمیر کی قیمت لگاتے ہیں لیکن ہم بکنے والے نہیں، کوئی خرید سکتا ہے نہ ڈرا سکتا ہے، نئے پاکستان میں کسی کی غلامی نہیں کریں گے، بطور وزیراعظم عمران خان قوم سے بھی جھوٹ نہیں بولے گا،  ہماری حکومت میں تھانیدار گلو بٹوں کو نہیں پالے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے پومی بٹ کو گولی چلاتے دیکھا، سنا ہے پومی بٹ گلو بٹ کا رشتہ دار ہے، نواز شريف کرکٹ اسی وقت کھیلتے جب ان کا امپائر ہوتا تھا، الیکشن بھی اپنے امپائر کھڑے کرکے کروائے۔ سماء

eid

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div