سابق گورنر سندھ کا سعیدالزماں صدیقی کےانتقال پراظہارِافسوس

CxEnq0lWEAAZE3c

کراچی : سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ سعیدالزماں صدیقی ایک بہترین انسان تھے ان کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سعیدالزماں صدیقی نےہمیشہ قانون کے دائرےمیں کام کیا، انہوں نے کہا تھا کہ چارج سنبھال کرساتھ کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ عہدہ سنبھالنے والے سندھ کے 31 ویں گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو آج ایک بار پھر طبیعت ناساز ہونے کے باعث ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ سماء

death

governor sindh

Dr Ishrat ul Ibad khan

Justice R saeed uz zaman Siddiqui

ex-governor sindh

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div