طاہر القادری کے مطالبات غیر آئینی قرار، وفاقی وزراء کو عمران کی ڈیمانڈز کا انتظار

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وفاقی وزراء نے ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دے دیا، عمران خان کے مطالبات کا انتظار۔ سعد رفیق کہتے ہیں کہ عمران خان کے مطالبات سن کا حل کی طرف بڑھیں گے، سیش کورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔ پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر جلسے میں ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں، انہیں چاہئے کہ پارلیمنٹ میں آکر مثبت کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سياسی جماعتوں سے مشاورت کرکے دھرنوں اور جلسوں کی اجازت دی، مطالبات سن کر حل کی طرف بڑھیں گے، طاہر القادری کے 10 مطالبات میں سے زیادہ تر غیرآئینی ہیں کچھ پر بات ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے ڈکٹیشن پر چلنے کا بیان دینے والے لاہور کی سیشن کورٹ کا فیصلہ دیکھ لیں، اپنی قیادت کیخلاف فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان ہر جلسے میں ایک نیا جھوٹ بولتے ہیں، یہ کہنا کہ جھوٹ نہیں بولتا سب سے بڑا جھوٹ ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں آکر مثبت کردار ادا کریں۔ سماء

عمران

export

Tabool ads will show in this div