سیاسی مسائل مذاکرات کی میز پر طے کئے جاتے ہیں، شہباز شریف

ویب ایڈیٹر

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے، سیاسی مسائل مذاکرات کی میز پر طے کئے جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ زوروں پر ہے، سیاسی گرما گرمی پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بھی بیان سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی حامی رہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے، سیاسی مسائل مذاکرات کی میز پر طے کئے جاتے ہیں، ن لیگ نے کے پی کے ميں تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا۔ سماء

energy

bash

Tabool ads will show in this div