بڑھتا ہوا سیاسی تناؤ،وزیراعظم نے پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
ویب ایڈیٹر:
لاہور : وزیراعظم نواز شریف نے آج شام رائیونڈ میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آزادی اورانقلاب مارچ کے حوالے سے طاہر القادری اور عمران خان کے یساتھ مذاکراتی لائحہ عمل پرغور اور موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں اور بات چیت پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ میں ہونے والے اہم اجلاس میں دھرنوں سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا، اجلاس میں ملک کو بحران کی صورت حال سے نکالنے کیلئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کے نکات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سماء
کا
دسترخوان
نے
dharna
کرلیا
طلب
اجلاس
entry
تبولا
Tabool ads will show in this div