گورنر قندھار کے دفتر میں دھماکا، یو اے کے سفیر سمیت متعدد زخمی

8

قندھار : قندھار میں گورنر آفس میں دھماکے سے یو اے ای کے سفیر سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، واقعے میں 9 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر کے گورنر قندھار کے دفتر کے دوران پر موقع پر خود کش بمبار نے کمپاؤنڈ میں خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی، ترجمان گورنر قندھار سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 9 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل افغان دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے قریب دو بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

KABUL

TALIBAN

Dozen Injured

Kandhar

Twin Blast

Killed 30

Blast Near Afghan Parliament

governor's compound Blast

Tabool ads will show in this div