پارلیمنٹ کے قریب دھماکے، 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

Kabul Blast 10-01

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Kabul-Blast-10-01.mp4"][/video]

کابل : افغان دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، کار بم دھماکے کے بعد خود کش حملہ آور نے پارلیمنٹ کے قریب خود کو اڑالیا، 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے، افغان پارلیمن ٹکے قریب پہلے کار بم دھماکا کیا گیا اس کے بعد بمبار نے خودکش حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، واقعے میں نیشنل ڈائریکٹر آف سیکیورٹی کے سربراہ کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

زخمی ہونیوالے ایک سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ خود کش دھماکے سے کافی تباہی ہوگئی، جگہ جگہ زخمی پڑے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ کابل حملوں سے قبل لشکر گاہ میں بھی طالبان کے خودکش بمبار نے دھماکا کیا، واقعے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ سماء

KABUL

TALIBAN

Dozen Injured

Twin Blast

Killed 30

Blast Near Afghan Parliament

Tabool ads will show in this div