پشاور کے نوجوان نئے نشے آئس کا شکار
پشاور : پشاور کے نوجوان لڑکے، لڑکیاں جدید دور کے بدترین نشے میں مبتلا ہورہے ہیں، آئس نامی یہ نشہ کس طرح ہر روز ایک نوجوان کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔
ہيروئن اور کوکين کے بعد اب پشاور ميں آئس نشے کا راج ہے، کيميائی طور پر بننے والا يہ خطرناک نشہ جس کی لت کا شکار زيادہ تر نوجوان اور پڑھا لکھا طبقہ، جس ميں خواتين بھی شامل ہیں، ایل آر ایچ انتظامیہ کے مطابق روزانہ ایک نوجوان اس میں مبتلا ہورہا ہے۔
يونيورسٹی ميں آئس نشے کے اضافے پر طلبہ تشويش ميں مبتلا ہیں، ان کے اس نشے کے عام ہونے کی وجہ آئس کيپسول کی آسان دستيابی ہے۔
آئس خطرناک کے ساتھ نہايت مہنگا ہے، جس کی قيمت ہيروئن سے بھی زيادہ ہے۔ سماء