انقلاب کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں، طاہر القادری

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : علامہ طاہر القادری کہتے ہیں کہ مشکل وقت آنے والا ہے، کوئی چھوڑ کر جانا چاہتا ہے تو چلا جائے، حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا، مڈ ٹرم انتخابات نہیں چاہتے، انقلاب کے سوا کچھ قبول نہیں، مارشل لاء کے حامی نہیں، انقلاب کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شہید کرنا چاہیں تو سینہ حاضر ہے، شہیدوں کے خون کا حساب لئے بغیر نہیں جائیں گے، انقلاب آکر رہے گا، ہمارا انقلاب آئین کے اندر ہوگا، اب پاکستان کے غريبوں کا نظام آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے وسائل موجود ہيں، نام نہاد حکومتیں غریبوں کے مسائل حل نہیں کرسکیں، نواز شریف اسلام آباد چھوڑ کر جاتی امراہ جاچکے، ملک میں رائج نظام سے عوام کو انصاف نہیں مل سکتا، کرپٹ نظام کا نام جمہوریت رکھ دیا گیا، حکمرانوں کی پانچوں انگلیاں کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

طاہر القادری کہتے ہیں کہ نظام کو بدلنا انقلاب کے بغیر ممکن نہیں، کسی کرپٹ شخص کو حکومت ميں آنے نہيں دیں گے، سالانہ 20 کھرب ٹيکس چوری روکنے کا پلان موجود ہے، نواز شريف ٹی وی پر بيٹھ کر قوم سے جھوٹ بولتے ہيں، لٹيرے جائيں گے تو گوادر دبئی بنے گا، کوئی قتل کرنا چاہے تو آؤ سینہ سامنے ہے، ماؤں بہنوں پر گولیاں نہ چلانا، میرا سینہ حاضر ہے۔ سماء

parliament

western

Tabool ads will show in this div