وزیراعظم کا پی ٹی آئی اور پی اے ٹی سے مذاکرات کیلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے مذاکرات کیلئے 2 کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا، مذاکراتی کمیٹیوں میں ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعطم نواز شریف نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے رہنماؤں سے مذاکرات کیلئے الگ الگ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کرلیا، ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹیوں کو با مقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کا مینڈیٹ دیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی قیادت کا اعلیٰ  سطح کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں دھرنوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے مذاکرات سے متعلق تجاویز مانگیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے وزیراعظ کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی قرار دیا، مذاکرات کرنے تاہم غیر آئینی مطالبات تسلیم نہ ماننے کی بھی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں چوہدری نثار اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت وفاقی وزارء اور دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ سماء

پی

eid

فیصلہ

Murder

ٹی

trapped

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div