ن لیگ، متحدہ میں الفاظ کی جنگ جاری


اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نوازکے رکن قومی اسمبلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ عوام کے دلوں سے ایم کیوایم کا خوف نکالا جائے گا اور متحدہ کا احتساب کراچی کی سڑکوں پر ہوگا۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ نے میاں صاحب کے رشتے داروں کو سیاسی دیوانے قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نون لیگ کے رہنماؤں کو محلوں سے نکال کر اسکول بنائیں گے۔

نون لیگ کے صدر میاں نواز شریف نے حکومت مخالف مہم تیز کردی ہے، انھوں نے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کیا اور صحافیوں سے گفتگو کی ،البتہ جگہ جگہ ایم کیو ایم پر تنقید کی۔

نوازشریف کی دیکھا دیکھی پارٹی کےدیگر رہنماوں نے بھی توپوں کا رخ ایم کیو ایم کی طرف کردیا ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر ایم کیو ایم کا احتساب ہوگا، جبکہ ایم کیو ایم کی انگلیاں میاں نواز شریف کے محل کی طرف اٹھ رہی ہیں۔

متحدہ کے رہنماوں نے میاں صاحب کےتمام رشتہ داروں کو سیاسی دیوانہ قرا دیا اور دعوی کیا کہ نون لیگ کامستقبل تاریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کےعوام نون لیگ کی قیادت کے محلوں میں اسکول اور اولڈہومز بنائیں گے۔

ایم کیو ایم اور نون لیگ کے ایک دوسرے پر الزامات میں تیزی متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت میں واپسی کے بعد شروع ہوئی ہےاور سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ الزام تراشی کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

میں

کی

جاری

ن

dg

officer

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div