سینیٹ میں ترمیمی بل منظور

Raza Rabani Senate 21-01

اسلام آباد: سینیٹ میں نیکٹا ایکٹ 2013 میں ترمیم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈینینس دو ہزار دو میں مزید ترمیم اور عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے ترمیمی بل منظور کر ليے گئے،مخنث افراد کے حقوق سے متعلق بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

چیئرمین رضا ربانی کی زیر صدارت سینٹ اجلاس کے دوران سینٹر اعظم سواتی نے سینٹ میں قرارداد پیش کی کہ حکومت تجارت سے وابستہ خواتین کیساتھ ترجیحی سلوک کے لئے قانون سازی کرے جسے منظور کرلیا گيا، اراکین نے ملک میں زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کا معاملہ خوب اٹھایا ۔

چوہدری تنوير نے کہا کہ ہرسال پانی کی سطح ایک میٹر نیچے جا رہی ہے، بلوچستان میں زیر زمین پانی کی سب سے کم ہے ۔ ميرکبير نے کہا کہ بلوچستان میں 301 کاریز خشک ہو گئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ، عبدالقيوم نے پانی کی کمی دور کرنے کیلئے بڑے ڈیم بنانے کی تجویز دی ۔

وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ايوان کو بتاياکہ اس سال دو ڈیم بن جائیں گے، مشترکہ مفادات کونسل میں پانی کی پالیسی پراتفاق رائے ہوگا، پاکستان میں پانی کا بہت ذیادہ ضیاع ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گندہ پانی سمندر میں جاتا ہے جسے صاف کرنے کی ضرورت ہے۔ سماء

SENATE

RAZA RABBANI

bill

amendment

NECTA

Tabool ads will show in this div