راحیل شریف فوجی اتحاد کے سربراہ بنے یا نہیں، اسحاق ڈار کا نیا انکشاف

Dar On Raheel Sharif NML Sot 09-01

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/01/Dar-On-Raheel-Sharif-NML-Sot-09-01.mp4"][/video]

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی خواہش تھی کہ آرمی چیف رہتے ہوئے راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بنیں، حکومت اور فوج کا خیال تھا ایسا کرنا مناسب نہیں، انہیں آفر ہوئی تو یقین ہے حکومت سے منظوری لیں گے۔

سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر بننے کی خبریں گردش میں ہیں تاہم حکومتی اعلیٰ شخصیات کے اس حوالے سے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں، خواجہ آصف نے کہا تھا کہ حکومتی منظوری کے بعد راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ بن گئے۔

جنرل راحيل شريف کی بطور کمانڈر اسلامی فوجی اتحاد تقرری ہوئی يا نہيں معاملہ مزيد الجھ گيا، سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب کی خواہش تھی کہ آرمی چيف رہتے ہوئے اس اتحاد کا سربراہ بنيں تاہم حکومت اور فوج کا خيال تھا ايسا کرنا مناسب نہيں ہوگا۔

وہ بولے کہ سابق آرمی چیف راحيل شريف عُمرے پر ہيں، اگر انہیں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کی آفر ہوئی تو يقين ہے وہ حکومت سے منظوری ليں گے۔ سماء

RAHEEL SHARIF

FORMER COAS

finance minister

Saudi Arab

NML

head of Islamic military alliance

Tabool ads will show in this div