راحیل شریف کا تقرر، چیئرمین سینیٹ نے حکومت سے جواب مانگ لیا

Sartaj-rabbani-Asif

اسلام آباد : سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں اتحادی افواج کی سربراہی کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ نے وزارت دفاع سے وضاحت طلب کرلی۔

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینیٹ اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ وزارت دفاع بتائے کہ سابق آرمی چیف کو کن قواعد و ضوابط کے تحت ملازمت کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا سابق آرمی چیف نے اتحاد کی سربراہی کے حوالے سے این او سی لیا، کیا آرمی چیف ریٹائرمنٹ کے فوری بعد کسی غیر ملک میں کام کرسکتا ہے۔

انہوں نے وضاحت مانگتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ سابق آرمی چیف کی یہ تقرری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی قرارداد سے متصادم نہیں؟۔ سماء

RAHEEL SHARIF

SENATE

FORMER ARMY CHIEF

Muslim Coalition Forces

Chairman Raza Rabbani

Tabool ads will show in this div