سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی پھربلااشتعال فائرنگ
اسٹاف رپورٹ
سیالکوٹ : سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بلااشعال فائرنگ اور گولا باری سے دو رینجرز اہلکار اور ایک شہری زخمی گئے،چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروئی سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئیں۔
سیالکوٹ ورکنگ باونڈری لائن پربھارتی سیکیورٹی فورسز نے دوسرے روز بھی چار واہ ، بجوات،سجیت گڑھ اور ہڑپال سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری کی ہے۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز رینجرز کی پوسٹوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے،جس سے دو رینجرز اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوگئے جھنیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی سکیورٹی فورسز نےسرحدی آبادیوں پر مارٹر گولے برسائے ہیں، جس سے متعدد مکانوں نقصان پہنچا ہے اور متعدد مویشی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ علاقوں میں خوف اہراس پایا جا ری ہے۔ چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی گنیں خامنوش ہوگئی ہیں۔
بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہڑپال،باجڑہ گڑھی، جوئیاں،عمرانوالی اور نندپور سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔ سماء