وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کےووٹ کے مشورے ملنے لگے

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : کپتان کے الٹی میٹم کے بعد حکومت کے ساتھ سیاسی قائدین بھی مصالحتی مشن پر نکل پڑے، اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے آج سیاسی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا، وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کےمشورے بھی ملنے لگے۔

سیاسی بحران کے حل کیلئے سیاسی قائدین سرگرم ہوگئے ہیں،اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے آج سیاسی رہنماؤں کا اجلاس بلا لیا۔ ذرائع کے مطابق سید خورشید شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، مولانا فضل الرحمان ، اسفندیار ولی ، محمود اچکزئی اور رشید گوڈیل سے رابطہ کیا اور آج دوپہر دو بجے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی غرض سے مل بیٹھنے کی دعوت دی۔

سراج الحق اور خورشید شاہ نے گزشتہ روز بھی کراچی میں ملاقات کی تھی، دونوں پارٹیوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونی چاہئے۔ خبر یہ بھی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ حاصل کرسکتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اسفندیارولی بھی انھیں یہی مشورہ دے رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کی کوشش ہے کہ سیاسی مسئلے کا حل سیاسی انداز میں ہی نکالا جائے، تاکہ قوم کو مارشل لاء کی مشکلات ایک بار پھر نہ جھیلنی پڑیں۔ سماء

کے

کو

سے

eid

Ishaq Dar

expert

videos

rabbani

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div