ایان علی کا فیصلہ ہونےکوہے

Ayyan Ali

کراچی: ڈالرگرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریفری جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیس میں فریقین کے وکلاء کے دلائل سنے۔ دو رکنی بنچ کے اختلافی فیصلے پرچیف جسٹس نے ریفری جج مقرر کیا تھا۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ایان علی کو بیرون ملک جانے سے روکناعدالت عظمیٰ کی توہین اور انتقامی کارروائی ہے۔عدالت کے حکم کا یہی احترام ہے توعدالتیں بند کردینی چاہئیں۔ انھوں نے کہاکہ کیا ایان علی پرویز مشرف سے بڑی ملزم ہے۔

Ayyan Case Khi PKG 09-01

ایڈیشنل اٹارنی جنرل سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں ڈالر گرل کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا،معاملہ پنجاب کا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ سماعت کا اختیار نہیں رکھتی۔  سماء

انٹرٹینمنٹ

money laundaring

currency scandal

Tabool ads will show in this div