اپوزیشن آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کیلئے کھڑی ہے، خورشید شاہ
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 10 سیاسی جماعتوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیدی، تمام ارکان آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر متفق ہیں، اپوزيشن آئين، پارليمنٹ اور جمہوريت کیلئے کھڑی ہے۔
قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ 10 سیاسی جماعتوں پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی حکومت اور عمران خان کے درمیان مفاہمت کیلئے کام کرے گی، حکومت سے رابطے کی ذمہ داری محمود خان اچکزئی کے سپرد کی گئی ہے، تمام ارکان آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر متفق ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم نے اجازت دی تو کمیٹی افہام و تفہیم کا کردار ادا کرے گی، اپوزيشن آئين، پارليمنٹ اور جمہوريت کیلئے کھڑی ہے، وزيراعظم نواز شريف کے پاس اہل کابينہ اور ساتھی ہيں۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مسئلے کا باعزت حل نکالنے کی کوشش کريں گے، ہم فرينڈلی اپوزيشن نہيں، جہاں مسئلہ ہو وہاں آواز اٹھائی۔ سماء