وزیراعظم نے تمام وزراء کو تلخ بیانات دینے سے روک دیا، پرویز رشید

ویب ایڈیٹر

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزراء کو تلخ بیانات دینے سے روک دیا، ایسا کوئی بیان نہ دیا جائے جس سے ماحول خراب ہو۔ پرویز رشید کہتے کہتے ہیں کہ عمران خان کا لانگ مارچ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا، پی ٹی آئی سربراہ دھرنے کی سیاست چھوڑ کر پارلیمانی سیاست کی طرف آئیں۔

سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے تمام وزراء کو ایسے بیانات دینے سے روک دیا جن سے ماحول خراب ہو۔ وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ  مذاکرات کیلئے دو کمیٹیاں قائم کردی گئیں، عمران خان اپنے مشاورتی عمل میں وسعت پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے، انہیں چاہئے کہ دھرنے کی سیاست چھوڑکر پارلیمانی سیاست کی طرف آئیں، اپنی خود احتسابی بھی کریں۔

پرویز رشید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ 2018ء کے انتخابات کی تیاری کریں، ہماری کوشش ہے دھرنوں کا مسئلہ آج ہی حل ہو جائے۔ سماء

eid

detained

crew

export

shane

Tabool ads will show in this div