اب خواجہ سرا بھی مردم شماری میں شامل ہونگے

1007116-image-1449681511-218-640x480 لاہور : عدالت نے خواجہ سراؤں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ مردم شماری میں خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا جائے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں ڈپٹي اٹارني جنرل اور وزارت بہبود آبادي کے نمائندے عدالت ميں پيش ہوئے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق حاصل نہیں، خواجہ سراﺅں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ 57038699dd3d0 درخواست گزار کے بیان پر عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراﺅں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے، اس پر ڈپٹي اٹارني جنرل نے عدالت کو بتایا کہ مردم شماري ميں خواجہ سراؤں کو شامل کيا جائے گا۔ شناختی کارڈ کے حوالے سے بھی عدالت نے استفسار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے دریافت کیا تو وزارت بہبود آبادی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ شناختي کارڈ ميں خواجہ سراؤں کا عليحدہ خانہ رکھ ديا ہے۔ سماء

ATTORNEY GENERAL

SHEMALE

census in pakistan

Khawjasara

Tabool ads will show in this div