استعفوں کا فیصلہ پاگل پن ہے، پی ٹی آئی اس پر بھی عمل نہیں کریگی، رانا ثناء اللہ

ویب ایڈیٹر

لاہور : رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ کے فیصلے کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بند گلی میں جانے کا فیصلہ کیا، عمران خان نے اپنی سیاست پر خود کش حملہ کیا ہے۔

سماء کے اینکر پرسن ندیم ملک سے ٹیلی فون لائن پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ نہیں، بہت بڑا پاگل پن کیا، اصل استعفیٰ تو خیبرپختونخوا میں دینا چاہیے تھا، تحریک انصاف نے بند گلی میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف مستعفی ہونے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کرے گی، ان کا ووٹ بینک ختم ہوگیا ہے، عمران خان نے اپنی سیاست پر ہی خودکش حملہ کردیا ہے۔ سماء

فیصلہ

law

weapons

pope

temple

Tabool ads will show in this div