جمہوریت کے دفاع کیلئے محمود اچکزئی بھی میدان میں

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : جمہوریت کے دفاع کیلئے محمود اچکزئی بھی میدان میں آگئے، کہتے ہیں ٹیک اوور کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکنا ہوگا۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں پر کردار ادا کرنے کیلئے زور دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹیک اوور کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکنا ہوگا، آئین اور پارلیمنٹ کو کوئی مانتا ہے تو ٹھیک جو نہیں مانتا اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، آیئن اور قانون کی بالادستی ہوگی تو جمہوریت کی بالادستی ہوگی۔ سماء

Army Public School

universities

Tabool ads will show in this div