عمران خان کا استعفوں کا اعلان، پیپلزپارٹی حیران، سیاسی جماعتیں پریشان

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے دینے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں معاملہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا، پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ بھی حیران ہیں کہ یہ کیا ماجرہ ہوگیا۔

کپتان کے قریبی ساتھی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ تو پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ دونوں میں سے کوئی ایک جائے گا۔

امیر جماعت سراج الحق کہتے ہیں کپتان مرضی کے مالک ہیں جو چاہیں کریں۔

خان صاحب کے کٹر مخالف رانا ثناء اللہ تو اس فیصلے کو پاگل پن سمجھتے ہیں۔

موجودہ سیاسی صورتحال سے ملک بھر کے شہری ہیجان میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ قوم کے رہبروں کو ہوشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ سماء

mumbai

row

sialkot

عمران خان

Tabool ads will show in this div