آج انقلاب کا سورج طلوع ہوگا، شام 5 بجے عوامی پارلیمنٹ کا اجلاس ہوگا: طاہر القادری

اسلام آباد: حکومت کو دی گئی اڑتالیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد اپنے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نے آج شام پانچ بجے عوامی پارلیمنٹ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا۔ اب فیصلہ عوام کریں گے۔


ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں۔ قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا۔

اسلام آباد میں دھرنے پر بیٹھے انقلاب مارچ کے شرکاء کو چوتھے دن کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری بولے ماڈل ٹاؤن کے شہداء انقلاب کے اصل ہیروز ہیں۔ انقلاب قربانیاں مانگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب کی منزل قریب آگئی ۔ اب ظالم حکمرانوں کی گردنوں کو جھکتے ہوئے دیکھنا۔ اس منظر کو دیکھنے کے لئے لوگ گھروں کو تالے لگا کر نکل پڑیں۔

طاہرالقادری نے بتایا کہ وہ مشکلات کے باوجود ایک کینال کے گھر میں رہ رہے ہیں۔ قوم کی خاطر سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے دھرنے کے شرکاء کو یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں دھرنے جاری ہیں۔ ہائی ویز بند ہوگئے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ملک بھر کے عوام دھرنے میں پہنچ جائیں۔ شام پانچ بجے عوامی پارلیمنٹ میں عوام فیصلہ کریں گے۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے عوام کو نوید سنائی کہ اب مشکلات ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ سماء 

اجلاس

western

Tabool ads will show in this div